کشمیر میں علیحدگی پسند رہنماؤں کی طرف سے ہڑتال کی کال کے بعد بدھ کو کاروبار زندگی معطل رہا۔ یہ کال بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد دی گئی۔
اس سے قبل منگل کو کشمیر کے ضلع ہندواڑہ میں اس وقت مظاہرے شروع ہو ئے جب ایک لڑکی نے
سکیورٹی فورسز پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا۔ فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر فائرنگ کی جس سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔
روزنامہ ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق اس واقعے میں ایک 50 پچاس سالہ خاتون شدید زخمی ہو گئی تھی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بدھ کو چل بسی۔